Breaking News
راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک کے قریب ایچ ایم سی اسٹاف بس پر خود کش حملے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور22زخمی ہو گئے۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق واقعہ پشاور روڈ پر واقع چوہڑ چوک پرپیش آیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیمیں، ایمبولینسیں اور اعلیٰ پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے۔ واقعے کے بعد ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔جبکہ قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔پولیس حکا م کے مطابق راولپنڈی کے چوہڑ چوک پر ہونے والے خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق اور29زخمی ہوگئے ۔حملہ آور کی باقیات اکٹھی کر لی گئی ہیں۔بس میں سرکاری لوگ بیٹھے ہوئے تھے ۔خودکش حملہ آور نے موٹرسائیکل بس کے فیول ٹینک سے ٹکرانے کی کوشش کی ۔تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ ایک موقع پرخودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے کی افراد کی تعداد سے متعلق پولیس حکام کی جانب سے میڈیا کو متضاد اطلاعات دی گئیں۔ تاہم ڈی ایچ کیواسپتال راولپنڈی کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرپی او ناصر درانی نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر جو زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تعداد بتائی گئی تھی وہ غیر مصدقہ تھی ۔ |
National
کراچی: منگلا پاور ہاؤس میں فنی خرابی دور ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں،ایک ہفتے بعد دو سو سے ڈھائی سو میگاواٹ بجلی بحال کردی جائے گی۔ منگلا ڈیم میں اس وقت دس یونٹس ہیں جن سے تقریبا گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے تاہم اتوار کی رات تین انڈر گراونڈ یونٹس کے کیبلز میں آگ لگی تھی اور یہ یونٹس بند ہوگئے تھے جبکہ انتظامیہ کو باقی سات یونٹس بچانے کے لیے بجلی کی مکمل سپلائی بند کرنا پڑی۔انیس سو سڑسٹھ سے قائم پاور اسٹیشنز کی تاریں بوسیدہ اور خستہ حال ہوچکی ہیں لیکن انہیں ابھی تک تبدیل نہیں کیاگیا۔یہ بوسیدہ کیبلز آئندہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ واپڈا ذرائع نے یہ تصدیق کرلی ہے کہ ایک ہفتے تک مکمل بجلی کی بحالی ناممکن ہے۔ ایک ہفتے بعد تقریبا دو سے ڈھائی سو میگاواٹ بجلی کی سپلائی کی جاسکے گی، مکمل سپلائی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ شدید گرمی، بجلی کا اوور لوڈ اور ناقص میٹیریل ہے۔ |
International
|
Business
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت میں دو سے سولہ روپے تک فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی کے خاتمے کے باعث دالوں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک کلو دال مونگ کی قیمت دو روپے اضافے سے پینتالیس روپے ہوگئی، جبکہ ثابت ماش کی قیمت دس روپے اور دھلی ماش کی قیمت سولہ روپے بڑھائی گئی ہے، جس کے بعد ان کی قیمت بالترتیب ستر روپے اور بہتر روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔ |
Sports
|
Entertainment
ممبئی: مشہور ومعروف موسیقار،اداکار اور گلوکار عدنان سمیع پچھلے دو ہفتوں سے قسمت کی گردش کے بھور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک ہی ہفتے کے دوران عدنان کے والد ارشد سمیع خان انتقال کر گے اورپھر پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن بھی دنیا سے کوچ کر گے ۔ عدنان نے بتایا کہ وہ مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک البم پر کام کررہے تھے،البم میں ان کی آواز میں ایک گانا بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔عدنان نے بتایا کہ جیکسن کے بھائی جرمین کی اہلیہ حلیما جن کا تعلق افغانستان سے ہے، حلیما کچھ عرصے چندریگر میں مقیم تھی جہاں انہوں نے میرے گانے سنے اور پھر لاس اینجلس جا کر جیکسن سے ذکر کیا جہاں سے انہوں نے تین بار عدنان سے ان کے میوزک کے متعلق تفصیل میں گفتگو کی ۔ |
![]() |
|












