آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کی صدر ووزیراعظم سے ملاقاتیں
December 31, 2008
![]() |
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر ووزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی نے پہلے ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقا ت کی اور ملکی امو رپر اہم تبادلہ خیال کیا۔اس دوران صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے کسی صورت استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔صدر سے ملاقات کے بعد جنرل اشفاق پرویز کیانی وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقا ت کی،ملاقات میں جنرل کیانی نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستانی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور انہوں نے پاک فوج کی تیاریوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں تا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ،جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال اور گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے لہجے میں نرمی اور پاکستانی موقف کی تائید کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی کے حوالے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔



