ججوں کی بحالی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں مذاکرات دبئی میں واقع آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر شروع ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت کا اہم نکتہ ججوں کی عمر اورچیف جسٹس کے عہدے کی معیاد ہے جبکہ ملاقات میں دوسرااہم نکتہ یہ بھی شامل ہے کہ ججوں کی بحالی کیلئے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے کیا جائے۔ مذاکرات کے موقع پر آصف زرداری کی معاونت وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمن ملک اور وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کررہے ہیں جبکہ میاں شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیر پٹرولیم خواجہ آصف ،چوہدری نثار احمد علی خان ،خواجہ حارث اور دیگر رہنماء موجود ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون فارق ایچ نائیک کہ چکے ہیں کہ حکومتی اتحادقائم رہے گا اور ایوان صدر سے کوئی تصادم نہیں ہو گا،انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آصف علی زرداری ججوں کی بحالی نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے قائد ججوں کی بحالی چاہتے ہیں لیکن وہ تصادم نہیں چاہتے ۔
Shortlink: