اسلام آباد ہائی کورٹ: ڈاکٹر قدیر کی نظر بندی ختم ،اندرون ملک سفر کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ: ڈاکٹر قدیر کی نظر بندی ختم ،اندرون ملک سفر کی اجازت #1

اسلام آباد . اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر قدیر کو حبس بے جا میں رکھنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی نظر بندی کو ختم کرتے ہوئے اندرون ملک سفرکرنے کی اجازت دے دی ہے،تاہم انہیں اس کے لئے سیکیورٹی کلیئر نس لینا ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کو سائنس فاؤنڈیشن میں ریسرچ ورک کی اجازت ہوگی۔وہ ایٹمی پھیلاؤ پر بات نہیں کرینگے اور میڈیا کو انٹرویو بھی نہیں دینگے۔عدالت نے انہیں دوستوں ، رشتے داروں سے ملنے اور علاج کرانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

Shortlink: