درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا

درہ آدم خیل.; سیکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں آپریشن مکمل کرلیاہے۔ جبکہ کوہاٹ ٹنل اور انڈس ہائی وے کے قریب پہاڑ کی چوٹیاں شدت پسندوں سے خالی کرالی گئی ہیں ۔سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف 12 روز کی کارروائیوں کے بعد آپریشن تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے اورتمام اہم مقامات پر سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 88 عسکریت پسند گرفتار اور 54 مارے گئے جبکہ عسکریت پسندوں کے کئی عارضی مراکز کو مسمار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔ علاقے میں امن کی بحالی کے لئے کالاخیل قبیلہ کے مسلح لشکر نے گشت کیااورامن کی بحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Shortlink: