دہشتگرد وں کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی،صدر

October 31, 2009  

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے امن و خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کا مکمل عزم کر رکھا ہے۔ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب میں صدر نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ صدر نے فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جرات مندانہ اور بہادرانہ کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے بھی صدر کو آگاہ کیا جس پر صدر مملکت نے انہیں یقین دلایا کہ یہ مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کے پاس بھیجے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء راجہ پرویز اشرف، نذر محمد گوندل، میاں منظور وٹو، بابر اعوان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر، ارکان قومی اسمبلی فوزیہ وہاب، رخسانہ بنگش اور فوزیہ حبیب بھی موجود تھیں۔