لاہور:سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے118کا حتمی نتیجہ 4مارچ تک جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس نواز عباسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے یہ حکم این اے118سے شکست خوردہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف اختر ہاشمی کی درخواست پر دیا۔درخواست میں مذکورہ حلقہ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک ریاض کی تعلیمی ڈگری کو چیلنج کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر سے ملک ریاض کی تعلیمی ڈگری کی تصدیق کیلئے پیر کو وضاحت طلب کی ہے۔
Shortlink: