![]() |
زیارت : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اسلم رئیسانی کو 10کروڑروپے کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے عوام ، انکی مخلوط حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی سامان کے 10ٹرک لے کر آئے ہیں جن میں چار ٹرک خشک خوراک کے بھی شامل ہیں، ان کاکہنا تھا کہ آٹا ، چینی اوردیگر اشیائے صرف پر مشتمل 50ٹرک بھی کل تک پہنچ جائیں گے۔ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے 15لاکھ روپے کے کمبل میں بھجوائے جارہے ہیں۔
Shortlink: