اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نواز شریف نے صدر زرداری سے ملاقات کسی بیرونی دباؤ پر نہیں کی۔ جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی سے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہناہے کہ صدارتی اختیارات میں کمی کیلئے رضا ربانی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی نے اپنا زیادہ تر کام مکمل کرلیاہے جو اپنی رپورٹ اگلے چند ہفتوں میں پارلے منٹ میں پیش کردے گی۔ان کا کہناہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی لائیو کوریج براہ راست دکھانے کی اجازت نہ دی جائے۔
Shortlink: