وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کی وجہ سے وردی اتاری جبکہ صدر کے مواخذے پر نواز لیگ کی مخالفت نہیں کی گئی اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان نے دیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد آئین اور عدلیہ کی بحالی کے لئے ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم کرنے پر اعتراض بلاوجہ ہے اگر یہ منصوبہ اتنا ہی اہم تھا تو ماضی میں اس پر کام شروع کیوں نہیں کیا گیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آصف زرداری بلوچستان پر جلد اے پی سی بلائیں گے صوبے کا احساس محرومی ختم کیا جائے گا ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے جمہوریت کے لئے عوام سے ووٹ لیا ہے عدلیہ کو بحال اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے گا ۔
Shortlink: