![]() |
کوئٹہ : وزیر اعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں مفاہمتی عمل کو فروغ دینا چاہتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شریک چیئر مین آصف علی زرداری ، محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد وفاق کی علامت بن کر ابھرے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہمیں پنجاب کی طرف سے آیا ہوں اور چھوٹے صوبوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب ان کے ساتھ ہیں اور ان کا احساس محرومی دورکرنا چاہتا ہے۔بلوچوں کی قربانیاں پاکستان کے لئے دی ہیں اور وہ آج بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہمواخذہ کی تحریک کسی کی ذات کیخلاف بلکہ ظالمانہ نظام کیخلاف تھی،جب چاروں صوبوں نے مواخذہ کی حمایت کی تو آمریت کو جانا ہی پڑا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 18فروری کو صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا۔الیکشن سے قبل وردی کا مسئلہ تھا لوگ دعویٰ کرتے تھے یونیفارم نہیں اترسکتا لیکن سیاسی طاقت سے یونیفارم بھی اتر گیا۔ بے نظیر بھٹو خطرات کے باوجود پاکستان آئیں، وہ سمجھتی تھیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام وہ اپنے والد کا مشن پورا کرنا چاہتی تھیں ۔ انہوں نے مفاہمت کی فضا سازگار کی جس کے نتیجے میں نوازشریف بھی ملک میں آسکے، اس کے بعد انہوں نے ہی نوازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے قائل کیا ان کا کہنا تھا کہجب محترمہ کی شہادت ہوئی تو نوازشریف نے الیکشن کا دوبارہ بائیکاٹ کیا لیکن آصف علی زرداری نے انہیں قائل کیا کہ سیاسی جماعتوں کو میدان میں رہنا چاہئے، جس کے نتیجے میں 18فروری کا مینڈیٹ عوامی قوتوں کوملا،انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب وزیر اعظم کو متفقہ طور پر اعتماد کا ووٹ دیا گیا ۔
Shortlink: