پاکستان ذمہ دار ملک ہے،کوئی جارحیت نہیں کرینگے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ۔ہماری طرف سے کسی قسم کی جارحیت نہیں ہوگی اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ26نومبر کے ممبئی حملوں کے بعد بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے اور ہر وقت تیار ہے ۔ سعودی عرب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن کے خواہشمند ممالک پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لئے کردار ادا کررہے ہیں۔

Shortlink: