پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، پیٹرول 10روپے سستا

November 15, 2008

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، پیٹرول 10روپے سستا #1

اسلام آباد:عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عوام کو منتقل کرنے کے لئے پیٹرول کی قیمت میں10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں3 فی لیٹر کی کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ کم سطح پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ، وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے، ڈیزل کی قیمت میں3 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں5 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح پیٹرول کی فی لیٹرقیمت10 روپے کمی کے بعد66روپے66پیسے ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت3 روپے کی کمی کے بعد61روپے14 پیسے ہوجائے گی۔