اسلام آباد: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے فائدے کے بجائے نقصان ہورہا ہے حامد کرزئی نے کہا کہ یہ معاملہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ہے۔ بھارت ، افغانستان کا دوست اور پاکستان جڑواں بھائی ہے۔ بھارت سمیت کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک زمینی و فضائی اور عوامی رابطے بڑھائیں گے۔ دونوں ممالک نے تجارت و سرمایہ کاری ، تعلیم و تربیت ، زراعت اور توانائی کے شعبہ میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں افغان صدرحامد کرزئی نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرزمین نہیں ، فضا استعمال ہو رہی ہے۔ امریکہ طاقتور اور پاکستان کا اتحادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔ اور افغانستان میں امن کے بغیر یہاں بھی استحکام نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم گیلانی نے ملابرادر کو افغانستان کے حوالے کرنے کو قانونی ماہرین کی رائے اور عدالتی فیصلہ سے مشروط کیا۔ جبکہ حامد کرزئی نے افغان فوج کی تربیت کی پیشکش کے بارے میں کہا کہ وہ پیشکش کا جائزہ لینے کے بعد اپنے فیصلے سے ایگاہ کریں گے۔ دونوں ممالک نے پشاور جلال آباد ریل لنک کی فیزیبلٹی سٹڈی جلد مکمل کرنے ، ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن کی قبل ازوقت تکمیل پر بھی اتفاق کیا۔
Shortlink: