لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہیں، امریکا کو ڈرون حملوں پر محتاط ہونا چاہیے، پاکستان پر ڈرون حملے فوری بند کردینے چاہئیں، پاکستان عوام ڈرون حملوں پر سخت ناخوش ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ پچھلی انتظامیہ سے بہت اچھی ہے،تاہم اوباما کے پاک افغان منصوبے پر پاکستان میں ملا جلا رد عمل ہے،بارک اوباما بھی جارج بش کی کچھ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوست اور اتحادیوں کی تشویش سے آگاہ ہے، وہ بھی ہمارے مسائل سمجھیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا نقطئہ نظر سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بش پالیسز رد نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات بڑھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی پر شبہ کی کوئی گنجائش نہیں نکلتی۔
Shortlink: