آئینی حق صوبوں کو ضرور دیا جائے گا، ترین

آئینی حق صوبوں کو ضرور دیا جائے گا، ترین #1

پشاور: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے، صوبے آمدنی میں اضافہ کر کے ترقیاتی کام کریں۔ پشاور میں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کی بنیاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ دو دن میں وزیراعظم پشاور کا دورہ کریں گے اور صوبے کو خوشخبری سنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اجلاس میں کمیٹیاں فائنل ڈرافٹ کی تیاری تک پہنچ گئیں ہیں، صوبے خوشحال ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا، پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی اور صوبوں کو چاہیے کہ وہ آمدنی میں اضافے کے بعد ترقیاتی کام کریں کیونکہ سروسز چارجز کی وصولی کا اختیار اب صوبوں کے پاس ہے، انھوں نے بتایا کہ این ایف سی کا آئندہ اجلاس اٹھارہ اور انیس نومبر کو کراچی میں ہوگا۔ وزیر خزانہ نے پشاور دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستانیوں نہیں ڈرا سکتے۔

Shortlink: