اسٹیٹ بینک:زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

March 19, 2009  

اسٹیٹ بینک:زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ #1

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائرمیں گیارہ کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس مالیت سات کروڑ ستر لاکھ ڈالر بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق چودہ مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت دس ارب سولہ کروڑ ڈالر رہی، جوسات مارچ کو دس ارب پانچ کروڑ ڈالر تھی۔ اس طرح ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے زخائر میں گیارہ کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر سات کروڑ سترلاکھ ڈالر کے اضافے سے چھ ارب انہتر کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین کروڑ سولہ لاکھ ڈالر بڑھ کر تین ارب سینتالیس کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئی۔