ایران، ترکی میں تجارتی کاروان ، پاکستان بھی شرکت کریگا،ٹی ڈی اے
January 20, 2010
کراچی:ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محب اللہ شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی میں ہونے والے تجارتی کاروان میں پاکستان بھی شرکت کرے گا۔ٹی ڈی اے پی کراچی میں ایران کے تجارتی وفد سے خصوصی بات چیت میں سید محب اللہ شاہ نے بتایا گیا کہ تجارتی کاروان زمینی راستے سے ایران اور ترکی کے مختلف شہروں میں جائے گا اور وہاں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی جبکہ واپسی پر یہ قافلہ مختلف راستہ اختیار کرے گا اور دیگر شہروں میں بھی اسی قسم کی نمائش کی جائے گی۔محب اللہ شاہ نے مزید کہا کہ پاکستانی وفد تہران اور مشہد میں ہونے والی تجارتی نمائشوں میں بھی شرکت کرے گا۔انہوں نے ایرانی تاجروں کو ایکسپو پاکستان2010 میں شرکت کی دعوت دی جو کہ26 فروری سے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔


