ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی #1

ٹوکیو : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تین روز کی تیزی کے بعد آج مندی دیکھی گئی ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس ایک اعشاریہ دو فیصد کمی سے ایک سو سترہ پوائنٹس پر آ گیا۔جاپان کے نکئی انڈیکس میں دو اعشاریہ چھ فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی۔ہانک کانگ، چین،تائیوان،جنوبی کوریا،سری لنکا،تھائی لینڈ،انڈونیشیا،بھارت اور سنگاپور کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی۔

Shortlink: