ایشیائی مارکیٹ،خام تیل کے جون کے سودوں میں معمولی کمی

April 30, 2008  

اسلام آباد:ایشیائی مارکیٹ میں نیو یارک خام تیل کے جون کے سودوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔پچھلے روز امریکی ٹریڈنگ میں خام تیل کے جون کے سودوں میں تین ڈالر فی بیرل کمی کے بعد ایشیائی ٹریڈنگ میں مزید آٹھ سینٹ کمی دیکھی گئی اور ایک سو پندرہ ڈالر پچپن سینٹ فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ،امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود پر فیصلے سے قبل،ڈالر کی قدر میں اضافہ اور امریکا میں تیل کی کھپت میں ڈرامائی کمی کے اعدادوشمار کا سامنے آنا ہے۔