ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
November 19, 2008
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 22ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھی گئی جسکی وجہ توانائی کی طلب میں کمی بتائی جاتی ہے۔ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل دسمبر کے سودے 3سینٹ اضافے کے ساتھ 54ڈالر42سینٹ پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے جبکہ گذشتہ روز56سینٹ کمی کے بعد54ڈالر39سینٹ پر بند ہوئے تھے۔لندن برینٹ نارتھ سی خام تیل جنوری کے سودے 3سینٹ اضافے کے ساتھ 51ڈالر87سینٹ پر ٹریڈ ہو رہے ہیں جبکہ کل یہ 51ڈالر84سینٹ پر ٹریڈ ہوئے تھے۔سی ایف سی سیمور سیکیورٹیز ہانگ کانگ کے مطابق عالمی مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہونے تک تیل کی قیمتیں 43سے 44فی بیرل تک بھی دیکھی جا سکتی ہے۔


