بجلی،ریلوے سمیت اکتیس منصوبوں کی منظوری

بجلی،ریلوے سمیت اکتیس منصوبوں کی منظوری #1

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دو سو پچیس ارب روپے سے زائد کے اکتیس منصوبوں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایکنک کے اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان میں چار ارب روپے سے ریلوے کی پانچ سو تیس نئی بوگیاں، ڈیرہ بگٹی کو بجلی کی فراہمی، گوادر ائیر پورٹ کے لئے زمین کی خریداری اور پاکستان کے اپنا سیٹیلائٹ تیار کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایکنک نے جن منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان میں تھر میں بجلی کی پیداوار کے لئے سہولیات، تین ارب روپے کا بجلی کی ترسیل کا بڑا منصوبہ، دو پاور پلانٹس کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

Shortlink: