بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جنوبی پنجاب میں ہڑتال

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جنوبی پنجاب میں ہڑتال #1

لاہور:جنوبی پنجاب میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف تاجر برادری کی اپیل پر شٹرڈوان ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،بہاولپور،خانیوال،رحیم یار خان، راجن پور،وہاڑی،ملتان،لودھراں،بہاولنگر،لیہ،پاک پتن اور بھکر میں چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی اپیل پر تجارتی مراکز بند رہے ۔ملتان میں جزوی ہڑتال کی گئی ۔آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن ملتان زون کی جانب سے بجلی،گیس اور دھاگے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔مظفر گڑھ میں وکلانے تاجروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ خان پور میں احتجاجی ریلی میں بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے کامطالبہ کیاگیا۔ڈی جی خان میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ ، بی ایس او اور جماعت اسلامی نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔شہرکے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز اور بازاربند رہے۔ضلع رحیم یار خان اور بہاولپورمیں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

Shortlink: