بجلی دینے کی ازبک پیشکش پر غورکررہے ہیں،شاہ محمود قریشی

بجلی دینے کی ازبک پیشکش پر غورکررہے ہیں،شاہ محمود قریشی #1

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کی افغانستان کے راستے ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش پر غور کررہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ازبک ہم منصب ولادی میر نوروف سے ملاقات میں کہاکہ اس وقت دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم 40 ملین ڈالر ہے ۔یہ حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے پاک ازبک جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس رواں سال اسلام آباد میں کرنے پر اتفاق کیا۔ ازبک وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردارسراہا۔

Shortlink: