![]() |
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ترپن پیسے فی یونٹ سے ایک روپے پینتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق فیصل آباد ریجن کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے گیارہ پیسے فی یونٹ، اسلام آباد ریجن کیلئے چوراسی پیسے، لاہور ریجن کیلئے چھیانوے پیسے اور کوئٹہ ریجن کیلئے ترپن پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔گوجرانوالہ ریجن کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت چوراسی پیسے اور ملتان ریجن کیلئے ستاسی پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ حیدرآباد ریجن کو ایک روپے انتیس پیسے فی یونٹ اور پشاور ریجن کو ایک روپے پینتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ نیپرا نے مختلف ریجنز کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
Shortlink: