اسلام آباد:بھارتی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے باسمتی چاول کو بیرون ملک بھیجنے پر فی ٹن آٹھ ہزار روپے ایکسپورٹ ڈیوٹی کا نافذ کرتے ہوئے فی ٹن کم سے کم ایکسپورٹ قیمت 12سو ڈالر سے کم کرکے ایک ہزار ڈالر کر دی ہے ۔لوک سبھا میں اعلان کرتے ہوئے وزیر مالیات چدمبرم نے کہاکہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں باسمتی چاول کی زیادہ سے زیادہ مانگ بڑھ رہی ہے اس کے ساتھ ہی حکومت نے فولاد کے ایکسپورٹ پر پانچ فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی لگانے اور اس کے خام مال کا امپورٹ سستا کر نے کیلئے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر نے سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔وزیر خزانہ چدمبرم نے اس سے قبل پیکنگ سیمنٹ پر پیداوار ٹیکس قیمت کے حساب سے بارہ فیصد کی شرح لگانے اور دودھ پاؤڈ ر پر بیسک کسٹم ڈیوٹی 15سے کم کر کے پانچ فیصد اور بٹرآئل پر چالیس سے کم کر تیس فیصد کر نے کا اعلان کیا ا سکے علاوہ بجلی سے چلنے والے تمام طرح کی موٹر کو پیداوار ٹیکس سے مستثنیٰ کر نے کا اعلان کیا چدمبرم نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فولاد کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے افراط زر کی شرح میں اضافہ فولاد کی قیمتوں کا اضافہ کا دو ، تین فیصد تک بڑھ گیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے فولاد کی پیداوار میں کام آنے والے خام لوہے اور مال وغیرہ پر بیسک کسٹم ڈیوٹی پانچ فیصد سے پوری طرح سے ایکسپورٹ ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ ان اعلانات پر عمل درآمد کیلئے الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا باسمتی چاول کے ایکسپورٹ پر ڈیوٹی لگائے جانے کے بعد تاجروں کے طبقے کا کہنا ہے کہ اس سے بیرونی ملکوں میں بھارت کی ساکھ خراب ہوگی اور اس کا اثر مستقبل کی تجارت پر پڑنے والا ہے دنیا بھر میں تیس ملین ٹن چاول برآمد کیا گیا جاتا ہے جس میں دو ملین ٹن باسمتی چاول ہوتا ہے۔
Shortlink: