![]() |
کراچی: حکومت نے رواں سال کے دوران ترسیلات زرکا ہدف دو گنا کر کے پندرہ ارب ڈالر کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ رقوم کی فوری منتقلی کے لئے نیا میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں ویسٹرن یونین کی جانب سے ترسیلات زر کی تفصیلات پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی فوری منتقلی کو یقینی بنانے کی غرض سے نئے مکینزم کی تیاری کے لئے چھ اپریل کو اسٹیٹ بینک ، بینکنگ اور مواصلات سیکٹر کے حکام کے ساتھ اجلاس ہورہا ہے۔انہوں نے کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کے ای ایس سی نے کو نئی سرمایہ کاری کے لئے ایگریمنٹ کیا تھا لیکن ایک روپیہ بھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ نیپرا اور اوگرا کو عوام کی مشکلات کا بھی نوٹس لینا چائیے۔
Shortlink: