: …حکومت نئی پٹرولیم پالسی کے تحت تیل اور گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے عملے کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔یہ بات پلاننگ کے وزیر مخدوم شہاب الدین نے آج اسلام آباد میں تیل و گیس فورم 2009 کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے مربوط پالیسی مرتب کی ہے جس میں تمام متعلقہ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔شہاب الدین نے مزید کہا کہ نئی پٹرولیم پالیسی میں دی جانے والی مراعات علاقے میں سب سے بہتر ہیں اوران علاقوں میں تیل و گیس کے ذخائر پائے جانے کے امکانات بھی زائد ہیں۔
Shortlink: