تیل کی تلاش کیلئے مزید بلاکس کی نیلامی کی جائیگی

تیل کی تلاش کیلئے مزید بلاکس کی نیلامی کی جائیگی #1

کراچی: بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لئے جون تک مزید پچاس بلاکس کی نیلامی کی جائے گی۔ جس کا مقصد تیل کے درآمدی بل میں کمی لانا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ ایک کروڑ چھ لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرتا ہے، جس کی مالیت ساڑھے نو ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ مالی سال اٹھہتر لاکھ ٹن کروڈ آئل درآمد کیا گیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نئی پیٹرولیم پالیسی کے بعد آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور دنیا کی متعدد کمپنیوں کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے غیر دریافت شدہ زخائر کا اندازہ باسٹھ اعشاریہ دو چھ ٹریلین کیوبک فیٹ جبکہ تیل کے ذخائر کا تخمینہ ساڑھے تین ارب بیرل ہے۔

Shortlink: