![]() |
اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے ماہ ٹیکسٹائل برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت چونتیس فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی دو ہزاردس کے دوران اکیس کروڑ ستتر لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت سولہ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر تھی۔ جون دو ہزار دس کی نسبت جولائی میں ٹیسکٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سات اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Shortlink: