جولائی تا اگست: 139ارب70کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی

کراچی:رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ایک سو انتالیس ارب ستر کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیاگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اگست میں چھیاسٹھ ارب نوے کروڑ روپے کے محصولات وصول ہوئے جس میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں اٹھارہ ارب نوے کروڑ روپے ، سیلز ٹیکس کی مد میں اکتالیس ارب نوے کروڑ روپے ، فیڈرل ایکسائزڈ ڈیوٹی کی مد میں چھ ارب پچاس کروڑ روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں نو ارب ساٹھ کروڑ روپے وصول ہوئے ۔ اس طرح مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ایک سو انہتر ارب ستر کروڑ روپے کا ٹیکس اکھٹا کیا گیا جو گزشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں چھبیس فیصد زائد ہے ۔

Shortlink: