![]() |
کراچی:روپے کی قدر کو حقیقی ایکس چینج ریٹ سے منسلک کرنے سے اس کی قیمت میں مزید کمی ہوگی جبکہ اسٹاک مارکیٹ پر10کیپٹل گینز ٹیکس ایمرجنگ مارکیٹس کو دیکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر حاجی ہارون پاریکھ نے بتایا کہ اگر روپے کی قدر کو ایکسچینج ریٹ سے منسلک کیا جائے گا تو روپے کی قیمت میں مزید گراوٹ ہوگی جس سے ڈالر مزید مہنگا ہوگا۔ دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سینئر ممبر عارف حبیب نے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ پر کیپٹل گینز ٹیکس اتنی آسانی سے نہیں لگا بلکہ یہ کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد لگایا گیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ پر الزام بھی تھا کہ یہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،جو کہ غلط تاثر تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹل گینز ٹیکس کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمدنی پر ٹیکس کا تخمینہ بھی ڈالر میں ہونا چاہیے تاکہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔
Shortlink: