حیسکوکی نیپرا کو بجلی نرخ میں اضافے کی درخواست

January 29, 2010  

حیسکوکی نیپرا کو بجلی نرخ میں اضافے کی درخواست #1

حیدرآباد: حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی۔نیپرا ذرائع کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کی قیمت میں پچاس پیسے سے ایک روپے تک فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی سپلائی کمپنیوں کے نرخوں میں ورلڈ بینک کے پروگرام کے تحت اضافہ کیا جا رہا ہے اور سبسڈی ختم ہونے سے ٹیرف میں دو سو فیصد تک اضافے سے بجلی کی قیمت اوسطا ًدس روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کا موٴقف ہے کہ سبسڈی ختم کر کے غریب طبقے کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت براہ راست نقد رقم دی جائے۔ واضح رہے کہ بجلی کے ٹیرف پر دی جانے والی پچپن ارب روپے کی سبسڈی اس سال اگست میں ختم ہو جائے گی۔