![]() |
سنگاپور: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر اناسی ڈالر کی سطح سے اوپر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ری باؤنڈ دیکھا جارہا ہے۔ امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی پر قیمت میں اضافہ ہوا۔ سنگاپور آئل مارکیٹ میں ایک بیرل لائٹ سویٹ کروڈ کے اپریل کے سودے اناسی ڈالر انیس سینٹس پر ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت ستتر ڈالر پچپن سینٹس فی بیرل پر آگئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ سیشن میں عالمی سطح پر معاشی ریکوری کے خدشات اور تیل کی طلب نہ بڑھنے کے امکان پر قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔
Shortlink: