![]() |
رحیم یار خان: روئی کی قیمت سو روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پانچ ہزار چھ سو روپے فی من پر پہنچ گئی۔نیویارک مارکیٹ میں روئی کی قیمت اسی سینٹس فی پاوٴنڈ پر پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے اورملک بھر میں روئی کی قیمت سو روپے اضافے سے اب تک کی بلند ترین سطح پانچ ہزار چھ سو روپے فی من پر پہنچ گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے سابق ایگزیکٹیو ممبر احسان الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کپاس کی پیداورا میں کمی کے باعث پاکستان سے یارن کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں کپاس کے ذخائر میں کمی سے قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی کپاس کی مجموعی پیداوار ایک کروڑ تیس لاکھ گانٹھیں ہے جبکہ کھپت ایک کروڑ پچاس لاکھ گانٹھیں ہے۔
Shortlink: