زرعی میشزی کی درآمد پر سے ٹیکس و ڈیوٹی ختم کرنے کی پالیسی

اسلام آباد:حکومت زرعی میشنری کی درآمد پر سے ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کی پالیسی کو جلد حتمی شکل دے گی۔تاکہ ملک میں صنعتی انفراسٹکچر کو فروغ دیا جا سکے۔یہ بات وفاقی وزیر نجی کاری و سرمایہ اور انڈسٹری و پروڈکشن نوید قمر نے دبئی میں میڈل ایسٹ پاکستان ایگرکلچر اینڈی ڈیری فارم کی ابتدائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے اور ہماری مجموعی جی۔ڈی ۔پی کا 43.4فیصد ہے۔پاکستان میں زراعت و ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری وسیع مواقع موجود ہیں۔دودھ کی پیداوار میں پاکسان پانچواں بڑا ملک ہے اور دودھ کی سالانہ پیداوار 40ملین ٹین ہے ۔جس میں سے 96.5فیصد دودھ غیر رسمی طریقے سے آتا ہے جبکہ 3.5فیصد دودھ باقاعدہ طریقے سے پروسیڈ کیا جاتا ہے،ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔

Shortlink: