![]() |
کراچی: سندھ میں گندم کی خریداری کی موجودہ مہم کے دوران اب تک دو لاکھ چھہتر ہزار ٹن گندم خریدی گئی۔ وزارت خوراک و زراعت کے مطابق سندھ میں گندم کی خریداری پندرہ مارچ سے شروع کی گئی تھی جس کے لئے دو سو چالیس خریداری مراکز قائم کئے گئے تھے۔ ان مراکز کے ذریعے اب تک دو لاکھ چھتر ہزار ٹن گندم خریدی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں صرف دو ہزار ٹن گندم خریدی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں خریداری مہم پندرہ اپریل کے بعد شروع کی جائے گی۔ صوبہ سرحد میں خریداری کا ہدف ڈیڑھ لاکھ ٹن اور بلوچستان میں پچاس ہزار ٹن ہے۔ اس سال ملک بھر میں ڈھائی کروڑ ٹن گندم کی بمپر فصل متوقع ہے جبکہ کھپت کا تخمینہ دو کروڑ بیس لاکھ ٹن ہے۔
Shortlink: