سونا فی تولہ سات سو روپے مہنگا

سونا فی تولہ سات سو روپے مہنگا #1

کراچی: سونے کی قیمت میں کمی عارضی ثابت ہوئی، ایک تولہ سونا سات سو روپے مہنگا ہو کر ایک بار پھر چھتیس ہزار تین سو پچاس روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دس ڈالر اضافے سے ایک ہزار ایک سو چودہ ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔جس کے بعد کراچی میں بھی دس گرام سونا چھ سو روپیاضافے سے اکتیس ہزار ایک سو ستاون روپے میں فروخت کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت سات سو روپے بڑھ چھتیس ہزار تین سو پچاس روپے ہوگئی۔

Shortlink: