![]() |
کراچی : وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں واپڈا اور پیپکو کو دس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، صورتحال میں بہتری کے فوری بعد بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سیلاب سے کئی گرڈ اسٹیشنوں کو نقصان پہنچا، لیکن ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کر کے مزید نقصان کا خدشہ ختم کر دیا ہے۔ جبکہ پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کی طلب تیرہ ہزار آ ٹھ سو میگا واٹ ہے جو سسٹم میں موجود ہے۔
Shortlink: