سیلاب متاثرین کے لییآئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کا امکان

سیلاب متاثرین کے لییآئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کا امکان #1

کراچی: پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے سیلاب متاثریں کے لیے 50 کروڑ ڈالر ہنگامی بنیاد پر قرض دینے کے لیے درخواست کرے گی جبکہ رواں مالی سال ترقی کی شرح 4.5 فی صد کم ہوکر 3 فی صد رہ سکتی ہے۔پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق نے میڈیا سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ رواں مالی سال بجٹ خسارے میں اقدامات کر کے 4 فی صد پررکھا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے قرض کی دو قسط 2 ارب 56 کروڑ ڈالر کے لیئے اعدادوشمارپر بات چیت کی جائے گی۔ڈاکٹر ندیم الحق کا کہنا تھا کہ آمدنی میں اصافے کے لیے نج کاری کا خصوصی پروگرام مرتب دیا گیا ہے جس میں سرکاری شعبے میں چلنے والی کارپوریشنوں کی فروخت شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ محصولات میں 100 ارب روپے تک اصافے کے لیئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو پر خرچ ہونے والی رقوم سے معاشی ترقی کی رفتار میں بہتری آئے گی۔

Shortlink: