شام : پہلے اسٹاک ایکسچینج نے حصص کی تجارت شروع کردی

دمشق : شام کے پہلے ا سٹاک ایکسچینج نے آزمائشی بنیادوں پر حصص کی تجارت شروع کردی۔ تجارت کا باقاعدہ آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دمشق سیکورٹیز ایکسچینج ملک کا پہلاا سٹاک ایکسچینج ہوگا اور اس میں آزمائشی بنیادوں پر تجارت کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ الیکٹرانک نظام اور انفراسٹرکچر کی جانچ پڑتال اور بروکروں کی تربیت ہوسکے۔ا سٹاک ایکسچینج میں تجارت کا باقاعدہ آغاز9 مارچ سے ہوگا جس میں ہفتہ وار دو سے تین سیشن ہوں گے اور محدود بنیادوں پر حصص کی تجارت ہوگی۔ شام میں اسٹاک ایکسچینج کا قیام بعث پارٹی کی سوشل مارکیٹ معیشت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد معیشت کو آزاد کرتے ہوئے نجی شعبے کی شرکت بڑھانا ہے۔

Shortlink: