عالمی بینک نے پاکستان کی امداد ایک ارب ڈالر کردی

عالمی بینک نے پاکستان کی امداد ایک ارب ڈالر کردی #1

واشنگٹن : عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد بڑھاکر ایک ارب ڈالر کردی ہے۔ واشنگٹن میں بینک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر رابرٹ زولیک سے ملاقات کی۔اس موقع پر عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ عالمی بینک اس مشکل وقت پاکستان کے عوام کیساتھ ہے۔ انہوں نے امداد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوری مدد اور تعمیر نو کیلئے ایک ارب ڈالر دئے جائیں گے۔

Shortlink: