ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ #1

کراچی : ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ، کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دس سے بیس روپے فی کلو گرام اضافہ کردیاگیا ہے۔ بازاروں میں پیاز تیس سے چالیس روپے فی کلو، آلوچالیس روپے، ہری مرچ پینتیس سے چالیس روپے، ٹماٹر چالیس روپے، لہسن اور ادرک پچاس روپے پاؤ جبکہ سیب ستر سے اسی روپے فی کلو،آم اسی روپے فی کلو فروخت کئے جارہے ہیں۔دکاندار اورسبزی فروش مہنگائی کی وجہ رسد اورطلب بتاتے ہیں۔ مگر صارفین کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایاجاسکے۔

Shortlink: