ملک میں حالیہ سیلاب سے64بینک برانچوں کو نقصان پہنچا

کراچی:ملک بھر میں حالیہ سیلاب کے باعث ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق مختلف بینکوں کے تقریباً64 برانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے بتا یا کہ یہ اعدادوشمار ابھی ابتدائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ64 برانچیں13 بینکوں پر مشتمل ہیں۔ سیلاب سے پنجاب میں31 اور سندھ میں20 برانچوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ13 برانچیں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں متاثر ہوئیں۔اقتصادی ماہرین کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بینکاری کی سہولت نہ ہونے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی جبکہ دوسری جانب متاثرین کے عزیز و اقارب کو رقوم بھیجنے میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔

Shortlink: