![]() |
کراچی: پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ چمڑے کی صنعت کو تباہی سے بچانے کے لئے مویشیوں کی برآمد پر فوری پابندی لگائی جائے اور اسمگلنگ روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار فیروز کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب میں دس لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں لاکھوں مویشی بھوک اور بیماریوں کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں مویشیوں کی ایکسپورٹ پر فوری پابندی لگائی جائے اور خاص طور پر بلوچستان سے اسمگلنگ روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ ورنہ آنے والے دنوں میں ملک میں نہ صرف دودھ اور گوشت کی قلت ہو گی بلکہ لیدر انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہو گی۔ انہوں نے انڈسٹری کی بحالی کے لئے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کیا۔
Shortlink: