پاک برطانیہ تجارت: سیکورٹی صورتحال کی بہتری کا مطالبہ

پاک برطانیہ تجارت: سیکورٹی صورتحال کی بہتری کا مطالبہ #1

اسلام آباد: پاک برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم نے پاکستان میں تکنیکی مشکلات کے خاتمے، ہنر مند افراد کی فراہمی اور قانونی و سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ پاک برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم کے ایک وفد نے اسلام آباد میں مشیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی۔ وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تکنیکی مشکلات کے خاتمے، ہنر مند افراد کی فراہمی اور قانونی و سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔فورم کے اراکین نے بتایا کہ برطانیہ کی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاک برطانیہ تجارت و سرمایہ کاری فورم دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کروانے پر کام کر رہا ہے۔ فورم کے وفد نے حکومت پاکستان کی طرف سے صنعتی علاقوں کی بہتری، غربت میں کمی اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام جیسے اقدامات کو سراہا۔ مشیر خزانہ نے برطانوی سرمایہ کاروں کے وفد کو مکمل مدد کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Shortlink: