پشاور ،بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی

پشاور:پشاور میں بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت کم ہو کر چار سو چالیس روپے آ گئی ہے۔نیورام پورہ گیٹ پشاور کے آٹا ڈیلرز نے صحافیوں کو بتایا کہ بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت پانچ سو پچاس روپے تک پہنچ گئی تھی جو ایک سو دس روپے کمی کے بعد اب چار سو چالیس روپے پر آ گئی ہے۔بیس کلو گرام فائن آٹے کا تھیلا ستر روپے کمی کے بعد پانچ سو پچاس روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنچاب سے آٹے کی رسد کسی تعطل کے بغیر جاری رہی تو قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اعلان کے باوجود سرحد کے آٹا ڈیلرز کو پنجاب سے بلیک میں آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔آٹا ڈیلرز نے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد اور پنجاب کی حکومتیں اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

Shortlink: