پنجاب:ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ

پنجاب:ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ #1

لاہور: متعدد نجی پاور کمپنیوں کی جانب سے پیپکو کو سپلائی روکنے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہر گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔پیپکو زرائع کے مطابق بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے،چودہ ہزار میگاواٹ طلب کے مقابلے میں سپلائی آٹھ ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے،جس کے باعث لاہور میں دس گھنٹے اور دیہات میں چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ سیلاب کے باعث کراچی سے پنجاب آنے والی ٹریفک تعطل کا شکار ہے،جس کے باعث بجلی گھروں کو تیل کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے۔

Shortlink: