![]() |
کراچی: روئی کی قیمت پنجاب میں دو سو روپے اور سندھ میں ایک سو روپے فی من کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نےمیڈیا کو بتایا کہ نیویارک ، چائینا اور بھارت میں روئی کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں سیلاب کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاوٴ دیکھا جا رہا ہے۔رحیم یار خان میں فی من روئی کی قیمت دو سو روپے کمی سے چھ ہزار پانچ سو روپے پر آگئی جبکہ سندھ میں روئی کی قیمت ایک سو روپے کمی سے چھ ہزار پانچ سو روپے فی من کی سطح پر آگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ بعد سندھ اور پنجاب میں روئی کی قیمت یکساں سطح پر آئی ہے۔ اس سے قبل سندھ اور پنجاب میں روئی کی قیمتوں میں فرق ایک ہزار روپے فی من تک پہنچ گیا تھا۔
Shortlink: