پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹرتک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹرتک اضافے کا امکان #1

اسلام آباد:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ سے4روپے تک فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ماہانہ نظرثانی پالیسی کے تحت یکم فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم ڈیڑھ روپیہ اور زیادہ سے زیادہ چارروپے فی لٹراضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول ساڑھے تین سے چار روپے اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے۔قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کا اعلان آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کرے گی۔

Shortlink: